سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں اظہار

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم 1965ءکی جنگ میں پاک فوج کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں پر ان کی شکر گزار ہے جنہوں نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور مادرِ وطن کے وقار کےلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں …

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم 1965ءکی جنگ میں پاک فوج کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں پر ان کی شکر گزار ہے جنہوں نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور مادرِ وطن کے وقار کےلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا جو پورے ملک میں قومی جوش و جذبہ کے ساتھ (آج) جمعرات 6 ستمبر کو منایا جا ئے گا۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد مسلح افواج کے ان ہیروز کو خراج تحسین اور نذرانہ عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنی لازوال قربانیوں کے ذریعے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج کی جدید صلاحیتوں پر ناز ہے ا وراس امر کا پختہ یقین ہے کہ یہ مادروطن کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دے سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی افواج نے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اسپیکر نے کہاکہ ان کامرانیوں کے نتیجہ میں مسلح افواج نے قوم کے دل جیت لئے ہیں جو اس جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید خبریں