اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قائم مقام سپیکر قاسم خان سوری نے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو دولت مشترک خواتین پارلیمنٹیرینز کی تنظیم کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ خواتین پارلیمنٹیرینز کی تنظیم کا صدر منتخب ہونا ایک بڑی کامیابی ہے۔ واضح رہے …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قائم مقام سپیکر قاسم خان سوری کی شاندانہ گلزار کو دولت مشترک خواتین پارلیمنٹیرینز کی تنظیم کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قائم مقام سپیکر قاسم خان سوری نے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو دولت مشترک خواتین پارلیمنٹیرینز کی تنظیم کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ خواتین پارلیمنٹیرینز کی تنظیم کا صدر منتخب ہونا ایک بڑی کامیابی ہے۔ واضح رہے کہ ان کا انتخاب 26 ستمبر کو یوگنڈا میں دولت مشترکہ کانفرنس کے 64ویں اجلاس میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے 82 ارکان میں سے 48 ارکان کے ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ان کی مدمقابل حریف نے 34 ووٹ حاصل کئے ہیں۔







