اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات میں نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر شکیل قرار، جنرل سیکرٹری انور رضا، نائب صدور راجہ خلیل احمد، احمد نواز،شاہ محمد، سعدیہ کمال، سیکرٹری فنانس صغیر احمد چوہدری، …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات میں نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر شکیل قرار، جنرل سیکرٹری انور رضا، نائب صدور راجہ خلیل احمد، احمد نواز،شاہ محمد، سعدیہ کمال، سیکرٹری فنانس صغیر احمد چوہدری، جوائنٹ سیکرٹریز سید شیراز گردیزی، احتشام الحق، ندیم چوہدری، شکیلہ جلیل اور دیگر عہدیدارا ن کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ ان کا انتخاب صحافی برادری کے ان پر اعتماد کی غمازی کرتا ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اظہارِ رائے کی آزادی کےلئے صحافی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور صحافی برادری نے اس ضمن میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران اپنی تمام ترصلاحیتوں کو صحافی برادری کو درپیش مسائل حل کرنے میں اور ملک میں اظہارِ رائے کی آزادی کےلئے صرف کریں گے اور صحافی برادری کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے نیشنل پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کی کامیابی کےلئے دعا کی۔








