اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی سید شمعون ہاشمی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے اﷲ تعالی سے مرحومہ کے ابدی سکون، آنے والی تمام منازل میں آسانی، درجات کی بلندی اور پسماندگان کےلئے اس …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کا ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی سید شمعون ہاشمی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی سید شمعون ہاشمی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے اﷲ تعالی سے مرحومہ کے ابدی سکون، آنے والی تمام منازل میں آسانی، درجات کی بلندی اور پسماندگان کےلئے اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کےلئے صبر جمیل عطاءفرمانے کی دعا بھی کی۔ سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین، ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری مبارک علی اور دیگر افسران نے بھی سیّد شمعون ہاشمی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سیّد شمعون ہاشمی سے اظہار تعزیت کیا اور اﷲ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔







