سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خان سوری کی شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا کے منصب کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خان سوری نے شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا کے منصب کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دی ہے۔ بدھ کو سپیکر ا و ر ڈپٹی سپیکر نے شاہ فرمان کے نام اپنے علیحدہ علیحد ہ تہنیتی پیغامات میں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بطور گورنر تقرری قیادت کی طر …

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خان سوری نے شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا کے منصب کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دی ہے۔ بدھ کو سپیکر ا و ر ڈپٹی سپیکر نے شاہ فرمان کے نام اپنے علیحدہ علیحد ہ تہنیتی پیغامات میں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بطور گورنر تقرری قیادت کی طر ف سے ان کی فہم و فراست اور صلاحتیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ فرمان ایک زیرک اور معاملہ فہم، سیاسی رہنما ہیں ، ان کی رہنمائی میں خیبر پختونخوا کی حکومت صوبے کی تر قی اور صوبے کی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے مربوط پالیسیاں وضع کر ے گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ شاہ فرمان کی قیادت میں صوبہ تر قی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا اور وفاق اور صوبے کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہو ں گے۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اللہ تعالی سے بطور گورنر شاہ فرمان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

مزید خبریں