سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر جنوبی کوریا کے سفیر کواک سنگ کیو سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی کوریا کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پارلیمانی رابطے موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، دوست ممالک کے ساتھ پارلیمانی روابط کو فروغ دینے کے لیے موجودہ قومی اسمبلی میں 93فرینڈ شپ گروپ تشکیل دیے گئے ہیں، …

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی کوریا کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پارلیمانی رابطے موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، دوست ممالک کے ساتھ پارلیمانی روابط کو فروغ دینے کے لیے موجودہ قومی اسمبلی میں 93فرینڈ شپ گروپ تشکیل دیے گئے ہیں، پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کے مواقع حاصل ہوںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو جنوبی کوریا کے سفیر کواک سنگ کیو سے ملاقات کی۔ ملا قات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان جنوبی کوریا کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی قد کی نگاہ سے دیکھتاہے۔ پارلیمانی رابطے موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ دوست ممالک کے ساتھ پارلیمانی روابط کو فروغ دینے کے لیے موجودہ قومی اسمبلی میں 93 فرینڈ شپ گروپ تشکیل دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کے مواقع حاصل ہوںگے۔ پاکستان ٹیکنالوجی ،صنعت زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں جنوبی کوریا سے تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ پاکستان کے پاس باصلاحیت افرادی قوت موجودہے جن کی صلاحیتوں سے جنوبی کوریا مستفید ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلباءکی ایک بڑی تعداد جنوبی کوریا میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند ہے جنوبی کورین سفارتخانہ پاکستانی طلباء کے لیے مختص سکالرشپ کوٹہ میں اضافے کے کردار ادا کرے۔ پاکستان میں زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں سرکایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں جس سے جنوبی کوریا کے سرمایہ کار مستفید ہو سکتے ہیں۔ ملاقات میں جنوبی کوریا کے سفیر نے کہا کہ جنوبی کوریا پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ جنوبی کوریا میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کوریا کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی حکومت پاکستان کے ساتھ سماجی و اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی خواہشمند ہے۔ جنوبی کوریائی سفیر نے سپیکر کو پاکستان ورکرزکے کوٹہ اور طلباءکے سکالرز شپس میں اضافے کے لیے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔