نیشنل ڈیزاسٹر آگاہی ڈے کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سانگھڑ کے زیر اہتمام قدرتی آفات سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہی ریلی نکالی گئی
نیشنل ڈیزاسٹر آگاہی ڈے کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سانگھڑ کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد

مزید خبریں
حیدرآباد۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر آگاہی ڈے کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سانگھڑ کے زیر اہتمام قدرتی آفات سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہی ریلی نکالی گئی۔
محمدی چوک سے ٹنڈو آدم پریس کلب تک نکالی گئی ریلی کی قیادت توحید شاہ، عبدالغفور انصاری، مشتاق عادل اور بلال غوری نے کی۔ ریلی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران، کارکنان، شہریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے قدرتی آفات بالخصوص زلزلوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، پیشگی تیاری اور عوامی آگاہی کی اہمیت اجاگر کی۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ قدرتی آفات کو روکا نہیں جا سکتا تاہم بروقت تیاری، احتیاطی اقدامات اور عوامی شعور کے ذریعے جانی و مالی نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ریلی کے اختتام پر 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعا بھی کی گئی اور عوام پر زور دیا گیا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور ہنگامی صورتحال سے متعلق ضروری معلومات حاصل کریں۔








