اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جمعرات کو پاکستان میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو۔ایچ۔او) کے سربراہ ڈاکٹر پلیتھا گونراتھنا ماہیپالا نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے اسپیکر کو عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں کلیدی منصوبہ جات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسپیکر نے پاکستان کے …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو۔ایچ۔او) کے سربراہ ڈاکٹر پلیتھا گونراتھنا ماہیپالا کی ملاقات ، پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جمعرات کو پاکستان میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو۔ایچ۔او) کے سربراہ ڈاکٹر پلیتھا گونراتھنا ماہیپالا نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے اسپیکر کو عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں کلیدی منصوبہ جات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسپیکر نے پاکستان کے لیے عالمی ادارہ صحت کے کورونا وائرس (کوویڈ19) جیسے وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے تعاون کو سراہا اور کہا کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں خطرناک حد تک پھیلا جس کے سنگین نتائج برآمد ہوئے۔ ڈبلیو ایچ او کے پاکستان میں سربراہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اس خطے کا واحد ملک ہے جہاں یہ وبائی مرض اندازے سے کم پھیلا ہے۔ پاکستان کی حکومت کی لاک ڈائون کی پالیسی سے پھیلائو کو روکنے میں مدد ملی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ عوام نے اگر احتیاط نہ کی تو یہ وائرس زیادہ پھیل سکتا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اس وائرس سے بچائو کے لئے کئے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ حکومتی اقدامات سے پاکستان میں اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ امید ہے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) پاکستان کے لئے اپنی قابل قدر مدد اور تعاون کی فراہمی جاری رکھے گا۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کروانے کے لیے سخت اقدامات کریں۔ اس موقع پرڈبلیو ایچ او کی جانب سے ڈاکٹر پلیتھا نے صوابی کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سامان اور ٹیسٹ کٹس بھی میہا کیں۔








