اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمدخان نے جمعرات کو سپیکر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اور قانون سازی کے متعلق امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے قانون سازی کےلئے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کو ضروری قرار دیتے ہوئے ان کی جلد …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر مملکت برائے پارلیما ی امور علی محمدخان کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمدخان نے جمعرات کو سپیکر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اور قانون سازی کے متعلق امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے قانون سازی کےلئے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کو ضروری قرار دیتے ہوئے ان کی جلد از جلد تشکیل کے عمل کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے وزیر پالیمانی امور کو قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کو یقینی بنانے کےلئے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کرنے کےلئے کہا۔ سپیکر نے موجودہ قومی اسمبلی کو قانون سازی کے حوالہ سے ایک مثالی اسمبلی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو موجودہ اسمبلی سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کےلئے عوامی نمائندوں کو قانون سازی کےلئے سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف قانون سازی ہی کے ذریعے عوام کے مسائل حل کرکے انہیں ریلیف پہنچا سکتے ہیں اور ان کی امنگوں پر پورا اتر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ایوان کے دو پہیوں کی مانند ہیں، دونوں کے مابین مفاہمت اور تعاون کے ذریعے ایوان کے ماحول کو پرامن رکھا جا سکتا ہے اور مو¿ثر قانون سازی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے ایوان کے ماحول کو پر±امن رکھنے میں موجودہ حزبِ اختلاف کے م±ثبت کردار کو سراہتے ہوئے اس ا±مید کا اظہار کیا کہ حزبِ اختلاف قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اور آئندہ ہونے والی قانون سازی میں بھی اسی تعاون اور مثبت رویے کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے حکومتی جماعت کے اراکین کو ایوان کی کارروائی میں بھرپور حصہ لینے اور اپنی حاضری کو یقینی بنانے کےلئے کہا۔ اس موقع پر وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے معاملہ کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے سپیکر کو قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس معاملے کو قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں حل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قانون سازی کے معاملے میں انتہائی سنجیدگی سے کام لے رہی ہے اور بہت جلد ایوان میں قانون سازی کےلئے متعدد بل پیش کئے جائیں گے جن سے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔








