اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے ملکی دفاع کیلئے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ دفاع وطن کیلئے پاک فضائیہ کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دفاعی اداروں کے …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے ملکی دفاع کیلئے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ دفاع وطن کیلئے پاک فضائیہ کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دفاعی اداروں کے پیچھے کھڑی ہے۔ اس موقع پر ایئر چیف نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فضائیہ ہر دم تیار ہے، وطن عزیز کے دشمنوں کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔








