سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ہوٹلز، ریسٹورنٹس اورمیرج ہالز ایسوسی ایشن کے وفدکی ملاقات،کورونا وائرس وبا کے باعث معاشی نقصانات سے آگاہ کیا

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جمعہ کو ہوٹلز، ریسٹورنٹس اورمیرج ہالز ایسوسی ایشن کے وفد نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ وفد کے شرکاءنے اسپیکر کو کورونا وائرس وباء کی وجہ سے ہوٹلوں اور میرج ہالز کی بندش کے باعث ہونے والے اپنے معاشی نقصانات سے آگاہ کیا اور کہا کہ گزشتہ 4 ماہ سے ملک بھر میں ہوٹلز اور …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جمعہ کو ہوٹلز، ریسٹورنٹس اورمیرج ہالز ایسوسی ایشن کے وفد نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ وفد کے شرکاءنے اسپیکر کو کورونا وائرس وباء کی وجہ سے ہوٹلوں اور میرج ہالز کی بندش کے باعث ہونے والے اپنے معاشی نقصانات سے آگاہ کیا اور کہا کہ گزشتہ 4 ماہ سے ملک بھر میں ہوٹلز اور میرج ہالز بند ہیں،اس شعبے کی بندش سے مالکان اور اس شعبے سے وابستہ ہزاروں افراد کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے ۔وفد نے سپیکر کو اس شعبے کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ۔ کورونا وائرس کی وباء ایک عالمی وبا ہے اس وبا سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی ہے۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ہے اور سیاحت کے حوالے سے وافر موقعے موجود ہیں۔ سیاحت کے شعبے کو فروغ دیے کر قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ ملکر سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ حکومت نے اس وباءکے پھیلاﺅ کے خطرے کے پیش نظر انتہائی مجبوری میں ہوٹل اور دیگر کاروباروں پر پابندی لگائی ہے۔ حکومت اس سے متعلق سنجیدگی سے اس شعبے کی بحالی کے پر غور کر رہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاﺅن کی پالیسی قابل تحسین ہے۔ سمارٹ لاک ڈاﺅن کے نفاذ سے مزدور اور چھوٹے کاروبار سے وابستہ افراد کے مسائل کو حل کیا گیا۔اسپیکرکی ممبران قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، خرم شہزاد اور امجد نیازی کو ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے رابطہ کر کے ان کے مسائل سننے اور اُن کی روشنی میں اپنی تجاویز مرتب کرنے۔ ہوٹلز ایسوسی ایشن کے وفد کے نمائندوں کی اس شعبے کو کھولنے کی صورت میں وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایس اور پیز پر مکمل یقینی دہائی ۔

مزید خبریں