سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس جمعہ کی شام 4.30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ پارلیمانی کمیٹی میں گلگت بلتستان سے متعلق معاملات زیر عور لائے گی۔ قومی اسمبلی میں تمام پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔وفاقی وزراء برائے دفاع، …

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس جمعہ کی شام 4.30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ پارلیمانی کمیٹی میں گلگت بلتستان سے متعلق معاملات زیر عور لائے گی۔ قومی اسمبلی میں تمام پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔وفاقی وزراء برائے دفاع، داخلہ، کشمیر امور اور گلگت بلتستان، پارلیمانی امور سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر، اٹارنی جنرل اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ گورنر اور نگراں وزیر اعلی گلگت بلتستان کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ایم این اے خواجہ محمد آصف اور راجہ پرویز اشرف کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔