سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

66

اسلام آباد ۔ 14ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں قومی اسمبلی کے پہلے سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی مشاورت سے قومی اسملبی کے پہلے سیشن کے شیڈول اورایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس منگل کو 18 ستمبرکی صبح 9 بجے منعقد ہو گا۔