اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایرانی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حق میں بھارتی جارحیت کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ جنوبی ایشیاءکے ممالک سمیت ساری عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ایرانی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حق میں بھارتی جارحیت کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کا خیرمقدم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایرانی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حق میں بھارتی جارحیت کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ جنوبی ایشیاءکے ممالک سمیت ساری عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ دنوں ایرانی مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ٹیلفونک رابطہ کیا تھا جس میں سپیکر نے ایرانی سپیکر سے گفتگو کے دوران کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کےلئے درخواست کی تھی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایرانی پارلیمنٹ میں کشمیر کے حوالہ سے قرارداد پیش کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ دیگر دوست ممالک بھی اپنی پارلیمانوں میں کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر آواز بلند کریں گے، ایران مسئلہ کشمیر پر امت مسلمہ کے مابین اتفاق اور اتحاد پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، اب وقت آن پہنچا ہے کہ جنوبی ایشیاءسمیت دنیا بھر کے تمام ممالک بھارت کا کشمیریوں پر کئے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں۔








