سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا صحافی عارف یوسفزئی کے جواں سال بیٹے کے انتقال پراظہار تعزیت

122
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات،قانون سازی ،قومی اسمبلی کے ایجنڈے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ابتک چینل کے بیورو چیف عارف یوسفزئی کے گھر میں آتشزدگی کے نتیجہ میں اْن کے جواں سال بیٹے کے انتقال پراظہار تعزیت کیا ہے۔ سپیکر نے عارف یوسفزئی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ان کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدری کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ انہوں نے عارف یوسفزئی اور اْن کے خاندان کے دیگر افراد کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل عطاء کرنے کی بھی دعاکی۔