اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت موجودہ حکومت پاکستان کو کلین اینڈ گرین بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، گلوبل وارمنگ عالمی چیلنج ہے اور نوجوان شجرکاری مہم میں حصہ لیکر اس سے نمٹنے کیلئے موثر کردار ادا کر سکتے ہیں تاکہ پاکستان کو آب و ہوا …
معاون خصوصی امور نوجواناں عثمان ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت موجودہ حکومت پاکستان کو کلین اینڈ گرین بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، گلوبل وارمنگ عالمی چیلنج ہے اور نوجوان شجرکاری مہم میں حصہ لیکر اس سے نمٹنے کیلئے موثر کردار ادا کر سکتے ہیں تاکہ پاکستان کو آب و ہوا کی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے، ٹائیگر فورس کے رضاکار 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر بھرپور انداز میں شرکت کریں گے اور اس دن ملک بھر میں 10 لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس میں رضاکاروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں رجسٹریشن کا عمل اگلے چند دنوں میں شروع ہو گا تاکہ شجرکاری میں زیادہ سے زیادہ نوجوان حصہ لے سکیں، نوجوان ٹائیگر فورس ایپ کے ذریعے اس میں رجسٹر ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو چاہیے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ ماحول کو محفوظ بنانے کیلئے عوام میں آگاہی پھیلانے کے سلسلے میں کردار ادا کریں۔ معاون خصوصی امور نوجواناں نے مزید کہا کہ ہمیں اگلی نسلوں کے لئے اپنے وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کے جدید اور پائیدار آئیڈیاز کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں رہنمائی اور مالی اعانت دونوں مواقع بھی پیش کر رہے ہیں۔ عثمان ڈار نے تمام شہریوں، اراکین اسمبلی اور وزراءکو مہم میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ جنگلات درخت لگانے کے مقامات کی نشاندہی کرے گا اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ٹائیگر فورس کے رضاکار پودے لگائیں گے۔ معاون خصوصی امور نوجواں نے بتایا کہ ٹائیگر فورس کے تحت دس لاکھ نوجوان رجسٹرڈ ہیں اور حکومت نے اب تک تین لاکھ رضاکاروں سے فائدہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان رضاکاروں نے کورونا وائرس بحران کے دوران اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کامیاب جوان پاکستان پروگرام کا مقصد نوجوانوں کیلئے علم، صلاحیتوں اور قائدانہ ترقی کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیا پاکستان ایک نئے انداز کی نمائندگی کرتا ہے اور حکومت ملک بھر میں میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ سیاسی اثرورسوخ کا خاتمہ ممکن ہو۔








