آئیسکو کا بدھ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی(آئیسکو )نےضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث (کل )بدھ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔منگل کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی …

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی(آئیسکو )نےضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث (کل )بدھ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔منگل کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

9 ستمبرکو اسلام آباد سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک ترامڑی، لہتراڑ روڈ، آئی ایس آئی، صبح 7 بجے سے 11 بجے تک جیـ9/4، ایف بی آر، جی9/2، فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک آر آئی سی، ڈھوک فرمان علی، ٹیپو روڈ، جہانگیر روڈ، رحیم آباد، رحمت آباد1، پی اے ایف، تکبیر1، چکلالہ، صبح 7 بجے سے 11 بجے تک چکری، فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بے نظیر بھٹو ہسپتال، سیکٹرـIV، اے پی ایچ ایس، طہماسب آباد، ڈھوک حکمداد، فیڈرز، اٹک سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کچہری، دارالاسلام کالونی،

اٹک کینٹ، ڈھوک فتح، فیڈرز،جی ایس او سرکل میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی، ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی برہن جبکہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی پلندری، 132 کے وی نیو واہ باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔