گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔منگل کو گورنر ہائو س سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائو س میں گرینڈ سلام یوتھ تائیکوانڈو لیگ 2026میں3سونے اور 2کانسی کے تمغے جیتنے والے نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔
پاکستانی نوجوان کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں،گورنر سندھ نہال ہاشمی

مزید خبریں
کراچی۔ 08 ستمبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔منگل کو گورنر ہائو س سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائو س میں گرینڈ سلام یوتھ تائیکوانڈو لیگ 2026میں3سونے اور 2کانسی کے تمغے جیتنے والے نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی پاکستان کا روشن مستقبل اور قومی سرمایہ ہیں، عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی پوری قوم کیلئے باعثِ مسرت اور قابلِ تحسین ہیں۔ ملاقات میں تائیکوانڈو ٹیم کے کھلاڑی وجاہت علی خان، ارحم منافع اور ایان معراج جبکہ تیر اندازی کی کھلاڑی کرن گجر بھی موجود تھیں۔ سید محمد نہال ہاشمی نے نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ حکومت نوجوانوں کو کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوان کھلاڑیوں کو مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، نوجوان وزیراعظم ڈیجیٹل یوتھ ہب ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے دستیاب سہولیات اور مواقع سے بھرپور استفادہ کریں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دینے اور ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرکے دنیا بھر میں وطن کا نام روشن کیا ہے۔
انہوں نے کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن تعائون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس موقع پر تائیکوانڈو کوچ نے گورنر سندھ کو بتایا کہ پاکستانی کھلاڑی اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کی غرض سے سخت محنت کر رہے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کیلئے بھرپور تیاری جاری ہے۔ گورنر سندھ نے کھلاڑیوں کی محنت اور کامیابی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ نوجوان مستقبل میں عالمی مقابلوں میں پاکستان کیلئے مزید اعزازات حاصل کریں گے۔








