وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی سے ورلڈ کشمیر فورم کے چیئرمین ڈاکٹر حاجی محمد رفیق پردیسی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ورلڈ کشمیر فورم کے سیکرٹری جنرل شیخ راشد عالم، رفیق سلمان، حسنین پردیسی سمیت دیگر عہدیداران اور نمائندگان شامل تھے۔
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی سے ورلڈ کشمیر فورم کے چیئرمین ڈاکٹر حاجی محمد رفیق پردیسی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

مزید خبریں
مظفر آباد۔ 08 ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی سے ورلڈ کشمیر فورم کے چیئرمین ڈاکٹر حاجی محمد رفیق پردیسی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ورلڈ کشمیر فورم کے سیکرٹری جنرل شیخ راشد عالم، رفیق سلمان، حسنین پردیسی سمیت دیگر عہدیداران اور نمائندگان شامل تھے۔ پرنسپل سیکرٹری سردار عدنان خورشید اور سیکرٹری سیاحت انصر یعقوب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں کشمیر کاز، آزادکشمیر میں سیاحت کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور نجی شعبے کے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں سیاحت کے فروغ، نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور خطے کے قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور انکے ساتھ مکمل تعاون کریگی۔حکومت خطے کے وسیع تر سیاحتی پوٹینشل کو بروئے کار لاتے ہوئے سیاحت کو معاشی ترقی، روزگار کے نئے مواقع اور مقامی معیشت کے استحکام کا اہم ذریعہ بنانا چاہتی ہے۔ وزیراعظم نےکہا کہ ڈاکٹر حاجی محمد رفیق پردیسی نے طویل عرصے سے کشمیریوں کی آواز کو مؤثر انداز میں بلند کرنے اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے ورلڈ کشمیر فورم کے زیر اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد سے نیلم کیرن تک نکالی جانے والی ریلی کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا اور اس اقدام کو سراہا۔ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کرے گی تاکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں اور مقامی معیشت کو مزید تقویت ملے۔ ڈاکٹر حاجی محمد رفیق پردیسی نے وزیراعظم آزادکشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر کو تحائف بھی پیش کیے۔








