اسلام آباد۔ 9 جون (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسمبلی کے جاری اجلاس کے لئے ہال میں بیٹھنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منگل کو قومی اسمبلی ہال کا دورہ کیا۔ سپیکر نے کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کے امکانات کو کم سے کم کرنے کے لئے سماجی فاصلہ کے اصول کے مطابق نشستوں کو ترتیب کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایڈیشنل سیکرٹری (قانون سازی) نے …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا قومی اسمبلی ہال کا دورہ، اسمبلی کے جاری اجلاس کے لئے ہال میں بیٹھنے کے انتظامات کا جائزہ لیا
اسلام آباد۔ 9 جون (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسمبلی کے جاری اجلاس کے لئے ہال میں بیٹھنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منگل کو قومی اسمبلی ہال کا دورہ کیا۔ سپیکر نے کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کے امکانات کو کم سے کم کرنے کے لئے سماجی فاصلہ کے اصول کے مطابق نشستوں کو ترتیب کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایڈیشنل سیکرٹری (قانون سازی) نے سپیکر کو آگاہ کیا کہ نشستوں کی نئی ترتیب کے مطابق ہال میں سیٹیں دو میٹر کے فاصلے پر رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیکرٹریٹ کا کم از کم عملہ فرائض سرانجام دے گا جن کا پہلے سے ہی کورونا وائرس ٹیسٹ کروا لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسمبلی کے رواں اجلاس کے دوران وزیٹرز کی گیلریاں بند رہیں گی اور پریس گیلری میں میڈیا کی نشستیں ترتیب دینے کے لیے انھی رہنما اصولوں کو سامنے رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پریس گیلری میں میڈیا کے کارڈ قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ ، وزارت اطلاعات اور پارلیمانی رپورٹرز کے مشترکہ طور پر تیار کردہ ایس او پیز کے تحت جاری کیے جائیں گے۔ سپیکر نے ہال میں نشستوں کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ روزانہ کی بنیاد پر اسمبلی ہال ، چیمبرز اور دفاتر کی جراثیم کش سپرے کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جاہیں۔ انہوں نے کرونا جیسی مہلک بیماری کے پھیلاو¿ کے امکانات کو کم سے کم کرنے کے لئے اسمبلی سٹاف اور پارلیمنٹ ہاو¿س میں آنے والے تمام حضرات کے لیے فیس ماسک پہننے اور صحت کے رہنما اصولوں اور ایس او پیز پر عمل کرنے کو لازمی قرار دینے کا بھی حکم دیا۔









