سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ، مسجد دھماکہ میں زخمی طلبہ کی عیادت کی

145

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منگل کو پشاور میں لیڈی ریڈنگ اسپتال میں مسجد دھماکہ میں زخمی طلبہ کی عیادت کی ۔ اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ کافی دنوں سے ارادہ تھا، آج پشاور آیا تو زخمیوں کی عیادت کی۔ واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ افسوس ہے کہ مدرسوں پر دہشت گردی ہوتی ہے، اسد قیصر نے کہا کہ کل کابل میں بھی بڑا واقعہ ہوا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔ قوم نے قربانیاں دی ہیں، یہ شہر و صوبہ بہت متاثر ہوا ہے۔ موجودہ واقعات افسوسناک ہیں انہوں نے کہا کہ یہ افغان امن عمل سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے عوام کے درمیان نیا کنٹریکٹ ہورہا ہے۔پاکستانی اور افغان عوام امن کی طرف جانا چاہتے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف ہماری قوم نے قربانیاں دی ہیں۔ اے این پی سمیت دیگر پارٹیوں نے قربانیاں دی ہیں، اسد قیصرنے کہا کہ یہ قربانیاں قوم کےلئےتھی۔ملک دشمن پاکستان و افغان افغان عوام کو لڑانا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے عوام امن چاہتے ہیں۔عبد اللہ عبداللہ سی پیک افغانستان تک بڑھانے پر راضی ہیں۔حکومت اپنی بات کرتی ہے اپوزیشن اپنی بات کرتی ہے ۔