سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے زرعی مصنوعات کے فیصلوں پر پی آئی اے اور وزارت داخلہ کی طرف سے فوری عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار

59
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات،قانون سازی ،قومی اسمبلی کے ایجنڈے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے زرعی مصنوعات کے فیصلوں پر پی آئی اے اور وزارت داخلہ کی طرف سے فوری عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے آم کی برآمد کے حوالہ سے کمیٹی کی ہدایات پر کرایوں میں کمی اور وزارت داخلہ نے 27 مارچ سے بند پاک۔تفتان بارڈر کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ان اقدامات سے قیمتی آم ایران درآمد ہو سکے گا۔