اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شمالی وزیرستان کے علاقے خاڑکمر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں شہید افسران اور جوانوں کے درجات کے بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ ہفتے کو اپنے ایک بیان میںسپیکر نے شمالی وزیرستان کے علاقے خاڑکمر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں شہید افسران اور جوانوں کے درجات کے بلندی کے لیے دعا کی،انہوں نے شہداءاور زخمیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا ۔سپیکر نے کہا کہ دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں،وطن عزیر کے لیے جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں امن کو متاثر کرنے کی کوشش ناکام ہوگی۔