اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامدالحق حقانی سے اکوڑہ خٹک میں اہم ملاقات کی اور ملک کی تازہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ کشمیریوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت میں ہر حد تک جائیں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سپیکر …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامدالحق حقانی سے اکوڑہ خٹک میں اہم ملاقات‘ ملک کی تازہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامدالحق حقانی سے اکوڑہ خٹک میں اہم ملاقات کی اور ملک کی تازہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ کشمیریوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت میں ہر حد تک جائیں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سپیکر اسد قیصر نے مسئلہ کشمیر پر حامدالحق کے موقف کی تعریف کی۔ اس موقع پر حامد الحق نے کہا کہ اس وقت ملک کو اتحاد اور یگانگت کی اشد ضرورت ہے، ملک اس وقت کسی بھی انتشار یا ڈی اسٹیبلائزیشن کے عمل کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اسد قیصر نے کہا کہ ملک کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے کسی بھی قسم کا سیاسی انتشار ملک کو خطرے سے دوچار کرسکتا ہے، مولانا حامدالحق حقانی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے حالیہ سیاسی کردار کی تعریف کی۔مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے کشمیر کا مسئلہ بخوبی انداز سے اٹھایا،قومی اتحاد اور یگانگت برقرار رکھنے میں حکومت کا بھرپورساتھ دیں گے ۔








