سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کااجلاس

96
سپیکر قومی اسمبلی نے صوابی بوقو جھنڈا وادی کنڈاو اور پابینی کیلئے سوئی گیس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
سپیکر قومی اسمبلی نے صوابی بوقو جھنڈا وادی کنڈاو اور پابینی کیلئے سوئی گیس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کے لئے معنی خیز اور بروقت مراعات پاکستان کی قومی غذائی تحفظ کے لئے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گندم کی امدادی قیمت ، گندم اور دیگر ربیع کی فصلوں کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے حکمت عملی کے بارے میں غور و خوض کے لئے منعقدہ زرعی مصنوعات سے متعلق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی فوڈ سیکیورٹی اور تحقیق سید فخر امام ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار ، ممبران قومی اسمبلی، وزیر زراعت بلوچستان ، چیئرمین پی اے آر سی ، سیکرٹری فوڈ پنجاب ، سیکرٹری زراعت کے پی کے اور ایم ڈی پاسکو نے شرکت کی۔ کمیٹی ممبران کی ایک بڑی اکثریت نے سفارش کی کہ گندم کے لئے کم سے کم امدادی قیمت 1800/40 کلوگرام مقرر کی جائے جبکہ سندھ سے ممبران نے گندم کی کم سے کم سپورٹ قیمت کے طور پر 2000/40 کلوگرام کی سفارش کی۔ اراکین نے کہا کہ گندم کی پیداوار میں معقول منافع نہ ہونے سے کاشتکار گندم کی پیداوار میں دلچسپی نہیں لیں گے جس کے نتیجے میں پاکستان کا قومی غذائی تحفظ بحران کا شکار ہو گا۔ ممبران نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھاد میں سبسڈی کی فراہمی کے طریقہ کار میں غیر مناسب تاخیر سے گندم کی مجموعی پیداوار کو بری طرح متاثر کیا ہے اور اگلے سال ملک مہنگی گندم درآمد کرنے پر مجبور ہوگا۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ ہر صوبہ فوری طور پر فنڈز کے اجراء کے لئے وزارت خزانہ سے رابطہ کرے اور مجوزہ سبسڈی تقسیم کرنے کے طریقہ کار کو وزارت قومی فوڈ سیکیورٹیی اور تحقیق کو بھی بھجوائیں۔ اسپیکر اسد قیصر نے یقین دلایا کہ کمیٹی کے ایک ھفتہ میں ھونے والے اگلے اجلاس میں معاملہ وزارت خزانہ کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی درخواست پر کمیٹی نے سفارش کی کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن اور حکومت سندھ نے کے پی اور بلوچستان کو ایک ہفتہ کے اندر معاہدے کے مطابق گندم کے ممکنہ بحران سے بچنے کے لیے مطالبے کے مطابق گندم کا بیج مہیا کیا ہے۔ وزیر زراعت بلوچستان نے بتایا کہ بلوچستان کے زرعی زمین کی ہیت کو دیکھتے ہوئے ، وفاقی حکومت کو چاہئے کہ وہ بلوچستان کو مدد فراہم کرے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ٹیوب ویلوں میں اضافے کے باوجود ٹیوب ویلوں میں اضافی سبسڈی جاری نہیں کی گئی ہے۔ زرعی مصنوعات کی خصوصی کمیٹی نے متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی جس میں وفاقی حکومت سے ماہ نومبر کے اندر کاشتکاروں کے لئے مائیکرو ، سمال اور میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) اور بڑی پیمانے کی تیاری (ایل ایس ایم) صنعت کو فراہم کی جانے والی توانائی کی قیمتوں میں ریلیف کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے تاکہ 2020 میں کاشتکار موجودہ کاشت کاری کے سیزن میں اس مراعات سے فائدہ اٹھاسکیں۔ اس قرارداد کے ذریعے کمیٹی نے وزیر اعظم کی ہدایت پر پورے پاکستان کے ٹیوب ویلوں پر کاشتکاروں کو امداد فراہم کرنے کے لئے ہدایت پر اقدامات نہ ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر برائے قومی فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ، وزارت اور صوبائی حکومت کے عہدیداروں نے آئندہ سال گندم کی پیداوار بڑھانے کے لئے موجودہ صورتحال ، قیمت ، درآمد ، معاون قیمت اور حکومتی اقدامات کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کیا۔ کمیٹی نے اپنی سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے اگلے جمعہ کو اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔