سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی چار سدہ ڈسٹرکٹ بار کے نمائندوں اور وکلاءبرادری کے وفد سے پارلیمنٹ ہاوس میں گفتگو

profile pic

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے عدلیہ کے ساتھ ساتھ بار کونسل کا کردار بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وکلاءنے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کےلئے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، ملک میں جمہوریت کی بحالی کےلئے وکلاءبرادری کی قربانیوں اور جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ ڈسٹرکٹ بار کے صدر احمد شاہ کی سربراہی میں چار سدہ ڈسٹرکٹ بار کے نمائندوں اور وکلاءبرادری کے وفد سے منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں چارسدہ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی فضل خان بھی موجود تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجود حکومت ملک میں فوراً انصاف کی فراہمی کےلئے کوشاں ہے جس کو عملی جامہ پہنانے کےلئے وکلاءبرادری کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاءبرادری معاشرے کا سب سے زیادہ پڑا لکھا طبقہ ہے اور ان پر معاشرے کی اصلاح کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے وکلاءبرادری کو معاشرے سے سماجی برائیوں کے خاتمہ کےلئے کردار ادا کرنے کا کہا۔ وفد میں چارسدہ بار کونسل کے جنرل سیکرٹری سیف اللہ خان اور تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر وکیل وارث شاہ سمیت دیگر اہم وکلاءبھی شامل تھے۔ بعد ازاں وفد نے پارلیمنٹ ہاو¿س کا دورہ کیا اور قومی اسمبلی کے جاری اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی۔