سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی چوہدری پرویزالہٰی کو پنجاب اسمبلی کا سپیکر اور سردار دوست محمد مزاری کو ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چوہدری پرویزالہٰی کو پنجاب اسمبلی کا سپیکر اور سردار دوست محمد مزاری کو ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ ان کا انتخاب قیادت اور پنجاب اسمبلی کے اراکین کا ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر …

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چوہدری پرویزالہٰی کو پنجاب اسمبلی کا سپیکر اور سردار دوست محمد مزاری کو ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ ان کا انتخاب قیادت اور پنجاب اسمبلی کے اراکین کا ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری پرویز الہٰی ایک صاحب بصیرت اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ان کی قیادت میں پنجاب اسمبلی عوامی مسائل کو حل کرنے میں فعال انداز میں اپنا کردار ادا کرے گی۔