سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گور نر چوہدری محمدسرور سے گور نر ہاوس میں ملاقات

97

لاہور۔23فروری(اے پی پی )سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے گور نر ہاوس لاہور میں ملاقات کی، دورہ لاہورکے دوران سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے گور نر ہاوس لاہور میں ملاقات کی ،دونوں شخصیات نے حکومتی اور سیاسی سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی ہے ، ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پار لیمنٹ اورجمہوریت کی مضبوطی کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کے اقدامات مثالی ہیں جس کی وجہ سے عوام کو پار لیمنٹ اور جمہوریت پر مکمل اعتماد ہے اورانشاءاللہ تحر یک انصاف کی حکومت ملک کو مسائل سے نجات دلانے کا وعدہ پورا کر یں گے۔