سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کاروز نامہ اذکار کے چیف ایڈیٹر الماس عباسی کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

49
ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے 23 مارچ 1940 والی یکجہتی اور جذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے، سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے یوم پاکستان کے موقع پر پیغامات

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے روز نامہ اذکار کے چیف ایڈیٹر الماس عباسی کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے الماس عباسی کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی وفات کو ان کے خاندان کے لیے عظیم صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطافرمانے کی دعا بھی کی۔