16 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کا ترکیہ میں ہولناک زلزلے کے...

سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کا ترکیہ میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہارافسوس

- Advertisement -

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے ترکیہ میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیاہے۔ پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کی ضیاع پراظہار تعزیت کیا ہے۔

سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان و عوام دکھ کی اس گھڑی میں ترکیہ کی حکومت و عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی پاکستان کی جانب سے ریلیف و بحالی کی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی اللہ تعالی سے شہداکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=349984

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں