اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے معروف نعت خواں محبوب احمد ہمدانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں محبوب احمد ہمدانی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے انتقال سے ملک ایک ایک سچے عاشق رسول سے محروم ہو گیا ہے ۔ انہوں نے محبوب احمد ہمدانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصا ن کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل عطاکرنے کی دعا کی۔