اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے بدھ کو نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں آئندہ انتخابات اور سلامتی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔سپیکر قومی اسمبلی نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے وزارت داخلہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ سرفراز بگٹی نے سپیکر قومی اسمبلی کو غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔