اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق ممبر قومی اسمبلی سید امیر علی شاہ جاموٹ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سپیکر نے اپنے تعزیتی پیغامات میں سید امیر علی شاہ جاموٹ کی سیاسی و سماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت عطا فرمانے کی دعا کی ۔