سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا سینئر صحافی احسن پریمی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

182
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےسینئر صحافی احسن پریمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ احسن پریمی کے انتقال کا سن کر دلی افسوس ہوا،احسن پریمی کی شعبہ صحافت کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،سوگوار خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ احسن پریمی کے درجات بلند اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل عطاء فرمائے۔