سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ایران میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت

95
Raja Pervez Ashraf
Raja Pervez Ashraf

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ایران میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کی ہے ۔

بدھ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے شہر کرمان میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں، دھماکوں میں کثیر تعداد میں انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنجیدہ ہوں،

پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔ سپیکر نے کہا کہ اللہ تعالی شہداء کو جنت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے ، دہشت گردی کے اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔