13.2 C
Islamabad
جمعرات, فروری 27, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پنجاب یونیورسٹی گوجر...

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پنجاب یونیورسٹی گوجر خان کیمپس کے قیام کے حوالہ سے اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پیر کو پنجاب یونیورسٹی گوجر خان کیمپس کے قیام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیشن، چیف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیشن اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی گوجر خان کے ذیلی کیمپس کے قیام کے لئے فنڈز کے اجراء اور اس سے متعلق دیگر امور کو زیر بحث لایا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تعلیم خصوصاً اعلیٰ کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے حالیہ بجٹ میں خطیر فنڈز مختص کئے گے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے گوجر خان میں پنجاب یونیورسٹی کے ذیلی کیمپس کے قیام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی گوجر خان کے ذیلی کیمپس کا قیام خطے کی عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے، اس کیمپس کے فوری قیام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس کیمپس کے قیام سے ناصرف گوجر خان کے طلباء و طالبات مستفید ہوں گے بلکہ کھاریاں، جہلم، میر پور، چکوال، تحصیل مری اور آزاد کشمیر کے دیگر دور دراز علاقوں کے طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی بہتر مواقع میسر ہوں گے۔

انہوں نے سیکرٹری پلاننگ ڈیویژن کو اس کیمپس کے قیام کے لئے فنڈز کے فوری اجراء کی ہدایت کی۔سیکرٹری پلاننگ ڈویژن نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز کو پنجاب یونیورسٹی گوجر خان کیمپس کے قیام کے سلسلے میں ہونے والی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈویژن نے اسپیکر قومی اسمبلی کو آئندہ ماہ جنوری 2023 کے اوائل میں پنجاب یونیورسٹی گوجر خان کے قیام کے لیے فنڈز کے اجراء کا یقین دلایا۔اس موقع پر سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن نے چیف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن کو فنڈز کے اجراء کے سلسلے میں تمام ضروری کاروائی کو جلد مکمل کرنے کا کہا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=342342

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں