اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےپاکستان کے غوری ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ غوری ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے سے ملک کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہو گی۔ پوری قوم کو اپنے باصلاحیت سائنسدانوں اور انجینئرز پر فخر ہے۔ غوری وپین سسٹم کا کامیاب تجربہ پاک فوج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی محنت اور لگن کی مرہون منت ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم اپنے دفاعی اداروں، باصلاحیت سائنسدانوں اور انجینئرز کی پیش کی جانے والی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کرے گی۔سپیکر قومی اسمبلی نے پاک فوج کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔