برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کا بیسل اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

سٹار اینڈی مرے

بیسل۔24اکتوبر (اے پی پی):انگلینڈ کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اینڈی مرے سوئس انڈورزبیسل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ انہوں نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں حریف جرمن ٹینس کھلاڑی یانک ہنف مین کو شکست دی۔اے ٹی پی کے زیر اہتمام سوئس انڈورز بیسل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سوئٹزرلینڈ کے شہر بیسل میں جاری ہے۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں انگلینڈ کے اینڈی مرے نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ایونٹ کے لئے کوالیفائی کرنے والے جرمن کھلاڑی یانک ہنف مین کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 4-6 سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ سابق عالمی نمبر ایک اور 36 سالہ برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ ارجنٹائن کے ٹامس مارٹن ایچیوری سے ہوگا۔