امریکی ٹینس کھلاڑی بین شیلٹن نے اپنے کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ٹور ٹائٹل جیت لیا

ڈنمارک کے ہولگر رونے کا بیسل اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

ٹوکیو۔23اکتوبر (اے پی پی):امریکا کے ٹینس کھلاڑی بین شیلٹن نے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 21 سالہ امریکی نوجوان بین شیلٹن نے مینز سنگلز فائنل میں روس کے حریف کھلاڑی اسلان کاراتسیو ف کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

جاپان کے دارالحکومت میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں میں امریکی نوجوان بین شیلٹن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف روسی کھلاڑی اسلان کاراتسیو ف کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 1-6سے ہرا کر جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

فاتح امریکی کھلاڑی نے 84 منٹس کے کھیل کے بعد حریف روسی کھلاڑی کو شکست دی۔ اس فتح کے بعد امریکی کھلاڑی مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہوگئے ہیں ۔

وہ 15 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ بین شیلٹن نے کہا کہ یہ ایک بڑا ٹورنامنٹ تھا جس میں اپنی کامیابی پر بہت خوش ہوں ۔ میں مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کروں گا۔