ڈینئیل میدویدیف نے سٹیفانوس سٹسپاس اور جانک سینر نے اینڈرے ریبلوف کو شکست دے کر ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی

بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 15اپریل سے سپین میں ہوگا

ویانا۔29اکتوبر (اے پی پی):ڈینئیل میدویدیف نے سٹیفانوس سٹسپاس اور جانک سینر نے اینڈرے ریبلوف کو شکست دے کر ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی

، اے ٹی پی کے زیر اہتمام ویانا اوپن کے دلچسپ مقابلے آسڑیا میں جاری ہیں ، مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ روس کے ڈینئیل میدویدیف نے فورتھ سیڈ یونان کے سٹیفانوس سٹسپاس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6 اور 6-7 سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

، دوسرے سیمی فائنل میں سیکنڈ سیڈ اٹلی کے جانک سینر نے تھرڈ سیڈ روس کے اینڈرے ریبلوف کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 5-7 اور 6-7 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنا لی ۔