اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ڈی آئی خان میں درابن پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
منگل کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے شہدا کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی درجات کی بلندی کیلئے اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
سپیکر نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث عناصر ملک اور قوم دشمن ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے لازوال قربانیاں دی ہے۔ دہشتگرد بزدلانہ کاروائیوں سے دہشتگردی کے خلاف ہمارے حوصلے متزلزل نہیں کر سکتے۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔