اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے شہداءچوک کوئٹہ میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کوئٹہ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بے گناہ افراد کے …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے شہداءچوک کوئٹہ میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کوئٹہ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بے گناہ افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کو ہر ممکن علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔








