سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بلغاریہ کی سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ کا خیال کیا

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بلغاریہ کی سفیر ارینا گانچیوا نے منگل کو ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ کا خیال کیا گیا۔بلغاریہ کی سفیر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان بلغاریہ کے ساتھ اقتصادی و پارلیمانی تعاون مزید بڑھانے کا خواہشمند ہے، تجارت اور سرمایہ کاری …

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بلغاریہ کی سفیر ارینا گانچیوا نے منگل کو ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ کا خیال کیا گیا۔بلغاریہ کی سفیر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان بلغاریہ کے ساتھ اقتصادی و پارلیمانی تعاون مزید بڑھانے کا خواہشمند ہے، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دونوں ممالک میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں، دونوں ممالک کے مابین تجارتی برادری میں رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ثقافتی اور تعلیمی شعبوں میں وفود کے تبادلے تعلقات کو مزید مضبوط بناسکتے ہیں، پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائم پاک-بلغاریہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کررہا ہے ۔ بلغاریہ کی سفیر نے سپیکر قومی اسمبلی کو 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور بلغاریہ کے مابین عوامی سطح پر رابطوں کا فروغ خوش آئند ہے، بلغاریہ کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، پارلیمانی رابطوں کا فروغ دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہے۔سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے دوطرفہ پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔

 

مزید خبریں