اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک-چین دوستی، دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے علاوہ اہم علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ چین پاکستان کا …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے علاوہ اہم علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک-چین دوستی، دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے علاوہ اہم علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ چین پاکستان کا قریبی، قابل اعتماد اور ہر آزمائش کی گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہنے والا ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی سدا بہار دوستی پر فخر ہے جو باہمی اعتماد اور احترام کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں قریبی تعاون کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک-چین سٹریٹجک شراکت داری ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور پاک-چین دفاعی تعاون خطے میں پائیدار امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے اپنی گزشتہ سپیکرشپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر چین شی جن پنگ کا پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب تاریخی اہمیت کا حامل ہے جو دونوں ممالک کے درمیان غیر معمولی اعتماد اور قریبی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نےسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چین کے لیے مثبت اور خیرسگالی پر مبنی جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے عوام ایک دوسرے سے دوستی کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک-چین سٹریٹجک شراکت داری مسلسل فروغ پا رہی ہے اور مستقبل میں مزید وسعت اختیار کرے گی۔








