اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بدھ کو یورپی یونین کے سفیر رائمنڈاس کاروبلس نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یورپی یونین کے سفیر کا پارلیمنٹ ہائوس آمد پر خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے مابین …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے یورپی یونین کے سفیر رائمنڈاس کاروبلس کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بدھ کو یورپی یونین کے سفیر رائمنڈاس کاروبلس نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یورپی یونین کے سفیر کا پارلیمنٹ ہائوس آمد پر خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے مابین دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے پاکستان اور یورپی یونین کے مابین خوشگوار تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے مابین پارلیمانی تعلقات اور سفارت کاری کو فروغ دینا بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
دونوں فریقین نے پاکستان اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ یورپی یونین کے سفیر رائمنڈاس کاروبلس نے سپیکر سردار ایاز صادق کو پاکستان کے جی ایس پی پلس سٹیٹس پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستانی تارکین وطن یورپی ممالک کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
سپیکر سردار ایاز صادق نے یوکرین میں قیام امن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور روس-یوکرین جنگ کے پرامن حل کی خواہش کا اظہار کیا۔ یورپی یونین کے سفیر نے جمہوری اقدار کے فروغ اور قومی اسمبلی کی کارروائی کو غیر جانبداری سے چلانے پر سپیکر سردار ایاز صادق کو سراہا ۔








