سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ میاں اللہ نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ میاں اللہ نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم جسٹس (ر) میاں اللہ نواز کی عدلیہ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جسٹس اللہ نواز نامور ماہر قانون تھے، ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے …

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ میاں اللہ نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم جسٹس (ر) میاں اللہ نواز کی عدلیہ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جسٹس اللہ نواز نامور ماہر قانون تھے، ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، جسٹس (ر) میاں اللہ نواز کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔