سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی علالت پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب اینجیو پلاسٹی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے اور ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔ بدھ کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ خواجہ سعد رفیق کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور انہیں …

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب اینجیو پلاسٹی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے اور ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔ بدھ کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ خواجہ سعد رفیق کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور انہیں بھرپور توانائی کے ساتھ عوامی خدمت جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم خواجہ سعد رفیق کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے خواجہ سعد رفیق کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ قومی خدمات انجام دیں گے۔