سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

135

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

منگل کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،شرپسند عناصر ملک میں امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں ، دہشت گردی کے ذریعے ملک میں بد امنی اور انتشار پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا جائے گا ۔سپیکر قومی اسمبلی نے پاک فوج کے ملک سے فتنہ الخوارج کے خاتمے کے عزم کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج کا دہشت گردی کے خاتمے کےلئے عزم قابل ستائش ہے، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی