سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قومی کرکٹ ٹیم کو سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی کرکٹ ٹیم کو سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل جیت کر ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے۔ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، ٹیم مینجمنٹ اور …

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی کرکٹ ٹیم کو سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل جیت کر ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے۔ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کو بھی مبارکباد دی۔انہوں نےپاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ قومی ٹیم نے سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف سیریز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل جیت کر ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے،پورے ٹورنامنٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی قابل ستائش ہے،پاکستانی ٹیم کا ٹیم ورک قابل تحسین تھا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی بھرپور صلاحیتوں کے مالک ہیں،پاکستانی ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم سے جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، قومی ٹیم کی جیت سے پاکستان کا پرچم سربلند ہوا ہے۔

 

مزید خبریں