اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ چین کا ہمارے دل میں اہم مقام ہے اور دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین بے مثال دوستی پائی جاتی ہے جس کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز پارلیمنٹ ہاوس میں پاکستان میں چین کے سفیر یاو جنگ سے ہونے والی اپنی ملاقات …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی چینی سفیر یاو جنگ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ چین کا ہمارے دل میں اہم مقام ہے اور دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین بے مثال دوستی پائی جاتی ہے جس کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز پارلیمنٹ ہاوس میں پاکستان میں چین کے سفیر یاو جنگ سے ہونے والی اپنی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سپیکرنے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ اس صدی کا سب سے شاندار منصوبہ ہے اور پاک۔ چین اقتصادی راہداری اس منصوبہ کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ اور تاجر برادری کے مابین رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ سپیکر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات مشترکہ جغرافیائی ،اقتصادی ،تاریخی اور اسٹر ٹیجک مفادات پر مبنی ہیں اور دونوں دوست ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسر ے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔







